ابنا: العالم کے مطابق بحرين ميں حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں کاسلسلہ جاري رکھتے ہوئے منامہ ميں ايک بار پھر بڑے پيمانے پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا گيا –
مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ آل خليفہ حکومت کي برطرفي تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے –
مظاہرين کا کہنا تھا کہ آل خليفہ حکومت اب تباہي کے دہانے پر پہنچ چکي ہے مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ ہم اپنے مطالبات سے ہرگز دستبردار نہيں ہوں گے -
بحرين کے ايک اور شہر سترہ کے عوام نے بھي مظاہرہ کرکے سياسي قيديوں سے اپني يکجہتي کا اظہار کيا-
بحرين کے علاقوں المعامير اور السہلہ ميں بھي اسي طرح کے مظاہروں کي اطلاع ہے مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ سياسي قيديوں کو رہا کيا جائے مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ بحريني شہدا کے خون کا بدلہ ان کے قاتلوں سے لے کر رہيں گے –
آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کے کارندوں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر طاقت کا استعمال کيا اور آنسو گيس کے گولے داغے - سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے متعدد مظاہرين کو گرفتار بھي کرليا.
.......
/169